بنگلورو،29؍(ایس او نیوز)ریاستی اسمبلی میں کانگریس اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کی فحش سی ڈی میں موجود خاتون کو اب تک ڈھونڈ نکالنے میں ناکام پولیس اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس کی سی ڈی میں موجود خاتون وجئے ملیا ہے یا نیرو مودی۔ جو ریاست کی پولیس اب تک اس خاتون کو تلاش نہیں کر پائی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سدارامیا نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سی ڈی معاملہ سے قومی سطح پر کرناٹک کی عزت نیلام ہورہی ہے۔ اس سی ڈی کو ظاہرہ ہوئے 26 دن گزرنے کے با و جود متا ثر خاتون کو پولیس کیوں نہیں ڈھونڈ پائی ہے۔ یہ پولیس اور حکومت کیلئے شرم کی بات ہے۔ اس سی ڈی کی وجہ سے ریاست کی جو بدنامی ہورہی ہے۔ اس کیلئے حکومت اور پولیس دونوں ہی ذمہ دار ہے۔ میڈیامیں اور سوشل میڈیا میں اسے متاثرہ خاتون کے جو بیانات آرہے ہیں اس پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس خاتون کو حکومت اور پولیس پرکوئی بھروسہ نہیں ہے۔ اسے ڈر ہے کہ پولیس کہیں اس کو نشان بنا کر اس پر جھوٹے کیس کی اور مقدمے دائر کردیں۔